اسلام آباد : نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ کے بحران اور بڑھتے ہوئے علاقائی تناؤ پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔پاکستان اور اردن نے کشیدگی میں کمی (De-escalation) لانے کے لیے ایک ہی صفحے پر ہونے اور عالمی فورمز پر یکساں مؤقف اپنانے کا عزم ظاہر کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے علاقائی استحکام کے لیے اردن کے کردار کو سراہا اور دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
پاکستان اور اردن کا مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار، کشیدگی کم کرنے کیلئے مشترکہ سفارتی کوششوں پر اتفاق
05:20 PM, 8 Mar, 2026