پشاور : خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے پانچ مختلف جھڑپوں میں بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ پاک فوج کے مطابق یہ کارروائیاں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی تھیں اور مارے گئے دہشت گرد علاقے میں کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
باجوڑ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک میں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔