خواتین کی شمولیت قومی ترقی کی بنیاد ہے ، صدر اور وزیراعظم کا خواتین کے عالمی دن پر پیغام

11:20 AM, 8 Mar, 2026

اسلام آباد: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی خواتین کی بھرپور شرکت کے بغیر ممکن نہیں۔

صدر زرداری نے کہا کہ قائداعظم نے خواتین کی مساوی شرکت کو قومی ترقی کے لیے ضروری قرار دیا تھا، جبکہ شہید بے نظیر بھٹو اور دیگر خواتین رہنماؤں کی جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کی تعلیم، روزگار اور تحفظ کے لیے مساوی حقوق لازمی ہیں اور دیہی خواتین معیشت اور زراعت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خواتین کی محنت، عزم اور ہر شعبے میں خدمات ملکی ترقی اور خوشحالی کا اہم ستون ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت ایسے ماحول کو فروغ دے گی جہاں خواتین بلا خوف اور امتیاز اپنی صلاحیتیں پوری طرح بروئے کار لا سکیں۔

مزیدخبریں