ٹی 20 فائنل:بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی

11:35 AM, 8 Mar, 2026

احمد آباد: ٹی 20 کرکٹ کے فائنل میں آج شام ساڑھے 6 بجے بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔ میچ سے پہلے معروف گلوکار رکی مارٹن پرستاروں کے لیے پرفارم کریں گے۔

ایونٹ میں بھارت کو صرف جنوبی افریقہ نے ہرایا، جبکہ نیوزی لینڈ کو گروپ مرحلے میں جنوبی افریقہ اور سپر 8 میں انگلینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دی اور بھارت نے انگلینڈ کو 7 رنز سے ہرایا۔

اب تک بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 30 ٹی 20 میچز کھیلے گئے ہیں، جن میں بھارت نے 18 اور نیوزی لینڈ نے 11 میچز جیتے، جبکہ ایک میچ برابر رہا۔

مزیدخبریں