یوٹیوبر رجب بٹ نے اہلیہ ایمان فاطمہ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

02:23 PM, 8 Mar, 2026

لاہور : مشہور یوٹیوبر اور فیملی وی لاگر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس رشتے کو مزید نہیں بچائیں گے اور اب اس شادی کو ختم کر رہے ہیں۔

رجب بٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کا بیٹا کیوان ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا اور بیٹے سے ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے دوران تلخیاں پیدا ہوئیں اور الزامات لگے، جن میں دوسری لڑکی کے ساتھ تعلقات اور اہلیہ کی جانب سے والدہ پر مبینہ الزام شامل ہیں۔

مزیدخبریں