نیویارک : اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد بڑی تعداد میں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں اور انہیں محفوظ راستہ فراہم کیا جانا چاہیے۔
ادارے نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو ایک بڑا انسانی بحران قرار دیا اور بتایا کہ افغانستان اور پاکستان میں سرحدی جھڑپوں نے بھی ہزاروں خاندانوں کو بے گھر کیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں پہلے ہی تقریباً 2.5 کروڑ مہاجرین اور بے گھر افراد موجود ہیں۔