میلان: اٹلی میں جاری ونٹر پیرا اولمپکس میں روسی کھلاڑی وارفارا وورنچکھینا اور الیکسے بگائووف نے ڈاؤن ہل اسٹینڈنگ مقابلوں میں کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ یہ روس کے لیے 2014ء کے بعد پہلی پیرا اولمپک میڈلز ہیں۔
23 سالہ وورنچکھینا دو بار پیرا-الپائن اسکیئنگ کی عالمی چیمپئن رہ چکی ہیں اور یہ ان کا پہلا پیرا اولمپکس تھا۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا پہلا میڈل ہے اور اپنے پرچم کو سٹیڈیم میں لہراتا دیکھ کر بہت فخر محسوس ہو رہا ہے۔
تین بار کے سونے کے تمغے کے حامل بگائووف نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ دوبارہ اپنے ملک کی نمائندگی کر سکتے ہیں اور معمول کے مطابق مقابلہ کر کے میڈلز جیت سکتے ہیں۔
روس کے پیرا اولمپک کھلاڑی جنوری 2026ء میں مقابلوں کے لیے کلیئر ہوئے، جب ماسکو نے انٹرنیشنل سکی اینڈ سنوبورڈ فیڈریشن کے خلاف کورٹ آف آر بیٹریشن فار سپورٹس میں اپیل جیت لی۔ پہلے روسی کھلاڑیوں پر عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی تحقیقات کے بعد پابندی عائد تھی۔
میلان میں پیرا اولمپکس جمعہ سے شروع ہوئی اور 15 مارچ تک جاری رہے گی، اور روسی کھلاڑی اتوار کو اسنو بورڈنگ میں مقابلہ کریں گے۔