اسرائیلی فوج کا ایران اور لبنان میں اہم اہداف پر حملوں کا دعویٰ

11:46 AM, 8 Mar, 2026

تل ابیب: اسرائیل کی دفاعی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں ایران میں تقریباً 300 اور لبنان میں 170 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

فوجی ترجمان ایلا واویہ نے بتایا کہ فضائیہ نے ملٹری اور ایئر انٹیلی جنس کی رہنمائی میں ایران کے حکومتی ڈھانچے پر حملے کیے اور اہم اہداف حاصل کیے۔

ان کے مطابق ایک حملے میں پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے ایئر ڈیفنس کمانڈ آپریشن روم کو نشانہ بنایا گیا، جس سے ایرانی دفاعی نظام اور کمانڈ صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

مزیدخبریں