سوات: سوات، شانگلہ، بونیر اور دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے مقامی شہری خوفزدہ ہو گئے اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، دیربالا اور دیر کے لوگ اچانک لرزنے کے اثرات دیکھ کر گھبرا گئے۔
زلزلہ پیما ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز ہندوکش ریجن، افغانستان میں تھا۔ زیرزمین گہرائی تقریباً 216 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے بعد شہری کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے حفاظتی اقدامات کے لیے باہر نکلے۔ خوش قسمتی سے اب تک کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔