ایوانِ صدر میں اہم بیٹھک، صدر اور وزیراعظم کی بجٹ پر مشاورت

06:28 PM, 8 Jun, 2026

اسلام آباد :وفاقی بجٹ کے حتمی مراحل کے پیشِ نظر اسلام آباد میں سیاسی ہلچل عروج پر پہنچ گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف ایوانِ صدر پہنچے جہاں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے مختلف امور اور معاشی اہداف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

اس اہم مشاورتی بیٹھک میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور وزارتِ خزانہ کے حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔ دوسری جانب حکومتی اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے لیے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی کی بجٹ کمیٹی کے ارکان بھی صدرِ مملکت کے ساتھ مشاورت کا حصہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس اعلیٰ سطح کی ملاقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر بھی شریک ہیں، جہاں بجٹ امور کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال، امن و امان اور وہاں کے انتظامی و مالیاتی مسائل پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں