گلگت بلتستان انتخابی دنگل؛ پیپلز پارٹی کی بڑی کامیابی، ن لیگ پیچھے رہ گئی، آزاد امیدواروں کا بڑا اپ سیٹ

04:58 PM, 8 Jun, 2026

گلگت : گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج نے سیاسی منظر نامہ بدل کر رکھ دیا ہے۔ اب تک موصول ہونے والے 21 نشستوں کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ 9 سیٹیں حاصل کر کے میدان مار لیا ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) صرف 4 نشستوں تک محدود رہی۔

انتخابات کا سب سے دلچسپ پہلو آزاد امیدواروں کی شاندار کارکردگی رہی، جہاں 7 آزاد امیدواروں نے سیاسی جماعتوں کے برج الٹ کر کامیابی اپنے نام کی ہے۔ دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) بھی ایک نشست جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔
    انتخابی میدان میں ابھی تک صرف 18 حلقوں کے فارم 47 جاری کیے جا سکے ہیں، جس کی وجہ سے سیاسی حلقوں اور امیدواروں میں اضطراب پایا جاتا ہے۔ باقی ماندہ نشستوں پر گنتی کا عمل اور نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جس کے بعد ہی صوبے میں اگلی حکومت کی واضح تصویر سامنے آ سکے گی۔

مزیدخبریں