اسلام آباد: گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے جمہوریت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لیا، جو کہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیاپیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے معرکے میں سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئی ہے۔ میں صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی محنت کو بھی سراہتا ہوں۔