اسلام آباد: وفاقی بجٹ پر اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو منانے کے لیے حکومتی سطح پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف آج ایوانِ صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، جہاں بجٹ سے متعلق تحفظات پر تفصیلی بات چیت ہو گی۔
اجلاس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی موجودگی کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے اس بیٹھک کا مقصد بجٹ کی پارلیمنٹ سے منظوری کو ہموار بنانا اور سندھ کے ترقیاتی فنڈز سمیت دیگر امور پر پیدا ہونے والے اختلافات کو باہمی مشاورت سے حل کرنا ہے۔