گلگت بلتستان انتخابی دنگل: پیپلز پارٹی 9 نشستیں لے کر میدان میں آگے، ن لیگ کو 3 اور آزاد امیدواروں کو 6 سیٹیں مل گئیں

10:10 AM, 8 Jun, 2026

گلگت: گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت اب تک 24 میں سے 19 نشستوں کی صورتحال واضح ہو چکی ہے۔

اب تک کے موصولہ نتائج کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی 9 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ سب سے آگے ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حافظ حفیظ الرحمان سمیت ن لیگ کے 3 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ اس انتخابی معرکے میں 6 آزاد امیدواروں نے بھی بڑی کامیابی سمیٹی ہے اور ایک نشست ایم ڈبلیو ایم کے نام رہی ہے۔ دیگر چند نشستوں پر گنتی کا عمل جاری ہے جہاں امیدواروں میں شدید سنسنی پائی جاتی ہے۔

انتخابی نتائج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 'تیروں کی بارش' ہو رہی ہے، پیپلز پارٹی سب سے بڑی سیاسی طاقت بن کر سامنے آئی ہے اور ہم یہاں حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے ووٹرز اور جیالوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ادھر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی نتائج کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے شعور مند عوام نے انتشار اور تقسیم کی سیاست کو دفن کر کے کارکردگی پر مہر لگا دی ہے۔

مزیدخبریں