سعودی ولی عہد سے ملاقات، ایاز صادق کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

05:35 PM, 8 Jun, 2025

مکہ مکرمہ :مکہ مکرمہ میں حج کے موقع پر ایک روح پرور لمحے میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی، جہاں ایاز صادق نے پاکستان کے لیے سعودی عرب کی مستقل حمایت پر دلی شکریہ ادا کیا۔

یہ ملاقات اُس ظہرانے کے دوران ہوئی جو سعودی ولی عہد نے مسلم ممالک کے رہنماؤں کے اعزاز میں دیا تھا۔ ملاقات میں ایاز صادق نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو کر برادرانہ تعلقات کو نبھایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام خادمِ حرمین الشریفین کے کردار کو عزت و محبت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔

سعودی ولی عہد نے مسلم دنیا کے اتحاد و یکجہتی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا اور کہا کہ درپیش چیلنجز کا حل باہمی تعاون سے ممکن ہے۔

مزیدخبریں