کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی خوشخبری بھی دی ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافے کی تفصیلات وفاقی حکومت سے مشاورت کے بعد حتمی کی جائیں گی۔ انہوں نے وفاق سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے تاکہ ملازمین کی فلاح و بہبود بہتر ہو سکے۔
مراد علی شاہ نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت اپنے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے گی اور اس حوالے سے جلد پیش رفت ہوگی۔