اسلام آباد: پاور ڈویژن نے بجلی کے دو میٹرز لگانے پر پابندی کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قانون کے تحت مخصوص شرائط پر دوسرا میٹر لگایا جا سکتا ہے۔
پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں غلط اور گمراہ کن ہیں اور جھوٹی خبریں پھیلانا پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت جرم ہے۔
نیپرا کے مینول 2021 کے مطابق اگر کسی عمارت یا مکان میں علیحدہ پورشن، داخلی راستہ، کچن یا سرکٹ ہو تو دوسرا میٹر نصب کیا جا سکتا ہے۔
پاور ڈویژن نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسی غیر مصدقہ خبروں پر بھروسہ نہ کریں اور بجلی کے معاملات میں قانونی ضوابط کی پابندی کریں۔