بیجنگ :چین کی جانب سے نایاب دھاتوں کی برآمد روکنے کے فیصلے نے بھارت کے "میک ان انڈیا" نعرے کی حقیقت آشکار کر دی ہے۔ جس آٹو انڈسٹری کو خودکفالت کی علامت بتایا گیا، وہ آج چینی مواد کی غیر موجودگی میں ٹھپ ہونے کے قریب ہے۔
بھارت میں ای وی گاڑیوں کے لیے درکار میگنٹس کی قلت نے صنعتکاروں کو پریشان کر دیا ہے، جبکہ روزگار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ مودی حکومت کے وعدے اور زمینی حقائق میں تضاد کھل کر سامنے آ رہا ہے۔
معاشی ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر متبادل سپلائی چینز نہ بنائی گئیں تو بھارت کو بڑے معاشی دھچکوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اور "میک ان انڈیا" ایک سیاسی نعرے سے زیادہ کچھ نہیں رہے گا۔