بوگوٹا: کولمبیا میں 2026 کے صدارتی امیدوار اور اپوزیشن جماعت "ڈیموکریٹک سینٹر" سے تعلق رکھنے والے سینیٹر میگوئل یوریب پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
یہ واقعہ دارالحکومت بوگوٹا کے فونتیبون علاقے میں پیش آیا، جہاں وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک عوامی پارک میں موجود تھے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور نے انہیں پشت سے گولی ماری، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کولمبین حکام کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ مزید افراد کی شمولیت کے امکانات پر تفتیش جاری ہے۔ صدارتی دفتر اور صدر گستاوو پیٹرو نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔