پاکستانی وفد کی سفارتی پیش قدمی، امریکہ کے بعد برطانیہ میں بھی امن کا پیغام

09:30 AM, 8 Jun, 2025

لندن: عالمی سفارتی منظرنامے میں پاکستان نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کو پرزور انداز میں اجاگر کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد امریکا میں اپنی سرگرمیوں کے بعد اب برطانیہ میں موجود ہے، جہاں مسئلہ کشمیر، جنوبی ایشیا میں امن، اور بھارت کے ساتھ تناؤ پر گفتگو جاری ہے۔

فیصل سبزواری کے مطابق، بھارت کی اشتعال انگیزی عالمی سطح پر سوالات کو جنم دے رہی ہے اور پاکستان چاہتا ہے کہ عالمی طاقتیں کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کریں۔ شیری رحمان اور خرم دستگیر نے بھی مذاکرات کی فوری ضرورت پر زور دیا، جبکہ بشریٰ انجم بٹ نے کہا کہ پاکستان کی بات سنی گئی، اور عزت دی گئی۔

مزیدخبریں