ٹرمپ زیلنسکی ملاقات، روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

06:48 PM, 8 Jul, 2026

انقرہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ملاقات میں روس یوکرین جنگ، دفاعی تعاون اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں اس معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے اور وہ جنگوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فراہمی اور دفاعی ضروریات سے متعلق معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں امریکا کے مفادات موجود ہیں، جن میں معدنی وسائل بھی شامل ہیں۔

امریکی صدر نے ترکیہ میں ہونے والے نیٹو سمٹ کو کامیاب قرار دیتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ملاقات کو خوشگوار قرار دیا۔ایران سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ تہران کے اقدامات پر امریکا نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں بلکہ اسے جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ صدر ٹرمپ روس یوکرین جنگ کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ ان کے مطابق ملاقات میں کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں