ایف ایف سی اور یارا انٹرنیشنل کا  اشتراک، پاکستانی کسانوں کے لیے جدید کھادوں کا آغاز

04:19 PM, 8 Jul, 2026

راولپنڈی: فوجی فرٹیلائزر کمپنی (FFC) اور عالمی زرعی ادارے یارا انٹرنیشنل اے ایس اے کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے تحت پاکستان میں جدید بائیولوجیکل اور اسپیشلٹی پلانٹ نیوٹریشن مصنوعات متعارف کرائی گئی ہیں۔

اس تعاون کا مقصد پاکستانی کاشتکاروں کو جدید فصلی غذائیت کے حل فراہم کرنا، فصلوں کی پیداوار اور معیار میں بہتری لانا اور پائیدار زرعی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ایف ایف سی کے سونا برانڈ اور یارا انٹرنیشنل کے اشتراک سے متعارف کرائے گئے نئے پورٹ فولیو میں فولیئر بائیولوجیکل مصنوعات اور خصوصی کھادیں شامل ہیں، جو فصلوں کی غذائی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کرنے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔

ایف ایف سی نے اپنے 48 سالہ زرعی تجربے، ملک گیر نیٹ ورک اور مقامی مارکیٹ کی سمجھ کو یارا انٹرنیشنل کی عالمی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور کراپ نیوٹریشن کے تجربے کے ساتھ یکجا کیا ہے۔

مصنوعات کی افتتاحی تقریب سونا ٹاور، ایف ایف سی ہیڈ آفس راولپنڈی میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں اداروں کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایف ایف سی کے چیف کمرشل آفیسر محمد علی جنجوعہ نے کہا کہ کمپنی کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی اور مؤثر فصلی غذائیت فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یارا انٹرنیشنل کے ساتھ شراکت داری پاکستان میں زرعی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

یارا افریقہ اینڈ ایشیا کے سینئر وائس پریزیڈنٹ الیگزینڈر ماسیڈو نے کہا کہ یہ تعاون عالمی مہارت اور مقامی تجربے کا امتزاج ہے، جس سے پاکستانی کسانوں کو جدید زرعی حل تک بہتر رسائی حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایف ایف سی اور یارا کا مشترکہ اقدام زرعی پیداوار میں اضافے، وسائل کے مؤثر استعمال اور پاکستان میں پائیدار کاشتکاری کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں