جوہری ہتھیار برداشت نہیں کیے جائیں گے:ایران معاملے پر ٹرمپ کا ردعمل

12:29 PM, 8 Jul, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، جبکہ جنگ بندی اور دیگر معاہدوں کے حوالے سے مزید انتظار کا وقت گزر چکا ہے۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے پر بہت وقت ضائع ہو چکا، اب امریکا کو اپنے اقدامات پر توجہ دینا ہوگی۔

امریکی صدر نے نیٹو کے کردار پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتحاد کے موجودہ تعاون سے مطمئن نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکی اقدامات میں نیٹو نے مطلوبہ مدد فراہم نہیں کی۔

ٹرمپ نے سپین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور نیٹو میں اس کے کردار پر تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کے خلاف کارروائی کی اور ایرانی قیادت کے حوالے سے اہم تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔

مزیدخبریں