کراچی: عظیم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی وفات کو 10 برس مکمل ہو گئے، مگر ان کی انسانیت دوست خدمات آج بھی دنیا بھر میں یاد کی جاتی ہیں۔
عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھا۔ انہوں نے بے سہارا افراد، یتیم بچوں، مریضوں اور ضرورت مندوں کے لیے ایسے فلاحی کام انجام دیے جو آج بھی لاکھوں لوگوں کے لیے امید کا ذریعہ ہیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کا فلاحی نیٹ ورک انسانیت کی خدمت میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے، جبکہ ایمبولینس سروس، یتیم خانوں اور دیگر فلاحی منصوبوں کے ذریعے ایدھی کا مشن مسلسل جاری ہے۔
عبدالستار ایدھی کی بے لوث خدمات، سادگی اور انسانوں سے محبت کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کے ایثار و قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتی رہے گی۔