لندن: پاکستانی شوبز شخصیت فضا علی اپنی بیٹی فرال فواد کے ہمراہ برطانیہ میں ذہنی صحت سے متعلق آگاہی مہم میں مصروف ہیں۔ اسی دوران دونوں کی ملاقات بالی وڈ کی معروف اداکارہ نیتو کپور سے ہوئی۔
ملاقات کے دوران اداکاہ نیتو کپور نے فضا علی اور فرال فواد کی ذہنی صحت کے حوالے سے جاری سرگرمیوں کو سراہا اور ان کے کام کی تعریف کی۔ اس موقع پر نیتو کپور نے اپنی ایک دوست کے ساتھ فضا علی اور فرال فواد کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے اسے خوب سراہا جا رہا ہے۔