نیویارک :اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیویارک میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سری لنکن ہم منصب سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ سیکیورٹی تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران انسداد منشیات کے خلاف اقدامات کو مزید مؤثر بنانے اور دونوں ممالک کے متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں وزرائے داخلہ نے پولیس ٹریننگ کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے، تجربات کے تبادلے اور استعداد کار میں اضافے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی اتفاق کیا۔
اس موقع پر غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور جعلی پاسپورٹس کے ذریعے سفر کرنے والے افراد کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔