ایرانی تیل پر امریکی پابندیوں کی واپسی، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیا

10:35 AM, 8 Jul, 2026

واشنگٹن: امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت سے متعلق عمومی لائسنس منسوخ کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد ایرانی خام تیل، پیٹروکیمیکل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی تجارت ایک بار پھر پابندیوں کی زد میں آگئی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ لائسنس کی منسوخی آبنائے ہرمز میں ایران کے حالیہ اقدامات کے ردعمل میں کی گئی۔ اس سے قبل امریکی محکمۂ خزانہ نے 22 جون کو ایک عمومی لائسنس جاری کیا تھا، جس کے تحت 21 اگست تک ایرانی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اجازت دی گئی تھی۔

امریکی فیصلے اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ برطانوی برینٹ کروڈ آئل 76 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 72 ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال میں مزید اتار چڑھاؤ عالمی توانائی کی قیمتوں پر براہِ راست اثر انداز ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں