نجف میں آج شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ، تدفین کل مشہد میں ہوگی

09:43 AM, 8 Jul, 2026

نجف: شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسد خاکی عراق کے مقدس شہر نجف پہنچا دیا گیا ہے، جہاں آج نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان بھی نجف پہنچ چکے ہیں اور نمازِ جنازہ سمیت دیگر تعزیتی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نمازِ جنازہ کے بعد جسد خاکی کو کربلا منتقل کیا جائے گا، جہاں زائرین اور عقیدت مند آخری دیدار کریں گے۔ بعد ازاں جسد خاکی ایران واپس لے جایا جائے گا، جہاں کل مشہد میں تدفین عمل میں آئے گی۔ اس موقع پر ایران اور عراق میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور بڑی تعداد میں سوگواروں کی شرکت متوقع ہے۔

مزیدخبریں