شہباز شریف سے صنعتکاروں کی ملاقات، معیشت بہتر بنانے پر بات چیت

08:08 PM, 8 Jul, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتی شعبے کی کاروباری شخصیات سے ملاقات کی اور ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے، صنعت کی ترقی اور برآمدات بڑھانے کے حوالے سے اہم باتیں کیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت معیشت کو بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے اور کاروباری افراد کی تجاویز اس میں بہت مددگار ثابت ہوں گی۔ ہر شعبے کے ماہرین سے مشاورت جاری رہے گی تاکہ ملک کو خودکفیل بنایا جا سکے۔

شرکاء نے کہا کہ عوام دوست بجٹ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرے گا اور سرمایہ کاروں کو مزید سہولتیں دی جائیں گی۔ انہوں نے بندرگاہوں پر سامان کی کلیئرنس کے نظام کی شفافیت اور تیز رفتاری کو بھی سراہا۔

مزیدخبریں