لاہور: پالتو کتے نے بچے کو نوچ کر زخمی کر دیا

07:53 PM, 8 Jul, 2025

لاہور :لاہور کے علاقے اچھرہ میں ایک چھوٹے بچے پر پالتو کتے کا حملہ ہوا۔ بچہ پانی میں گرنے کے بعد جب مدد کے لیے ہاتھ بڑھا رہا تھا، تبھی ایک کتے نے اس پر حملہ کر دیا اور اسے زخمی کر دیا۔ خوش قسمتی سے موقع پر موجود ایک شخص نے بچے کو بچا لیا۔

چار سالہ فواد کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ حکام نے والدین سے درخواست کی ہے کہ بچوں کو ایسے کتوں سے دور رکھیں تاکہ یہ حادثات نہ ہوں۔

مزیدخبریں