رنبیر کپور کے اثاثے اربوں روپے میں، فلمی معاوضے اور جائیداد میں بھاری سرمایہ کاری

07:45 PM, 8 Jul, 2025

بھارت:بالی وڈ کے مشہور اداکار رنبیر کپور کے مالی وسائل کی تفصیلات منظر عام پر آئیں ہیں۔ اپنی کامیاب فلموں جیسے "عجب پریم کی غضب کہانی"، "راجنیتی"، "راک اسٹار"، "برفی"، "اے دل ہے مشکل" اور "سنجو" کے باعث رنبیر نے شوبز میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق، رنبیر ایک فلم کے لیے 75 کروڑ روپے تک معاوضہ لیتے ہیں، اور اس وقت وہ بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ بجٹ والی فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جس کا تخمینہ لگ بھگ 1600 کروڑ روپے ہے۔

رنبیر کے کل اثاثوں کی مالیت تقریباً 345 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے جو نہ صرف فلمی کمائی بلکہ مختلف برانڈز کی تشہیر، سرمایہ کاری اور رئیل اسٹیٹ میں بھی ہے۔

رنبیر ہر برانڈ کی پروموشن کے لیے اوسطاً 6 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔ ان کے پاس قیمتی گاڑیاں بھی موجود ہیں جن کی مجموعی مالیت 8 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے، جن میں بینٹلی کانٹینینٹل جی ٹی، رینج روور اور مرسڈیز شامل ہیں۔

رنبیر نے ممبئی میں 250 کروڑ روپے مالیت کا کرشنا راج بنگلہ خریدا ہوا ہے، اس کے علاوہ پالی ہل میں ان کا 35 کروڑ روپے مالیت کا فلیٹ اور پونے میں 13 کروڑ روپے مالیت کا فلیٹ بھی شامل ہے۔ پونے کے اس فلیٹ سے انہیں سالانہ تقریباً 45 لاکھ روپے کرایہ کی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔

مزیدخبریں