عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم بھی تحریک میں بھرپور حصہ لینا چاہتے ہیں:علیمہ خان

06:47 PM, 8 Jul, 2025

راولپنڈی:بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ عمران خان نے پارٹی کارکنان کو تحریک پر مکمل توجہ دینے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم بھی تحریک میں بھرپور حصہ لینا چاہتے ہیں اور وہ امریکہ میں پاکستان میں انسانی حقوق کے مسائل اٹھائیں گے۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کا پیغام ہے کہ پاکستانی اپنی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے لیے متحد ہوں اور ہر ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو لوگ تحریک کے بوجھ تلے نہیں چل سکتے، وہ اپنے عہدے چھوڑ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے مذاکرات کی بات نہیں کی اور اب صرف تحریک ہی مؤثر راستہ ہے۔ تحریک کی قیادت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کرے گی اور وہ تحریک کی سمت خود متعین کرے گی۔

مزیدخبریں