سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 3 لاکھ 54 ہزار 500 روپے تک پہنچ گیا

05:43 PM, 8 Jul, 2025

کراچی : ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 54 ہزار 500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,286 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار 926 روپے ہو گئی ہے۔

ادھر عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں فی اونس سونا 15 ڈالر مہنگا ہو کر 3,325 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں عالمی منڈی کے رجحانات، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی، اور سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی شامل ہیں۔

مزیدخبریں