سندھ کابینہ کی منظوری: پنشن اصلاحات اور زرعی انکم ٹیکس رولز نافذ، انسانی حقوق تحقیقات کے لیے سب کمیٹی تشکیل

04:08 PM, 8 Jul, 2025

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ کابینہ کے اجلاس میں پنشن اصلاحات کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ جلد جاری کرے گا۔ اجلاس میں کم از کم اجرت کے نوٹیفکیشن کے اجرا کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس رولز کی منظوری دی ہے، جن کے تحت تمام زمیندار سندھ ریونیو بورڈ کے ساتھ رجسٹریشن کے پابند ہوں گے۔ مزید برآں، ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین اقبال ڈیتھو کے خلاف الزامات کی جانچ کے لیے وزیر قانون کی سربراہی میں ایک سب کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، جو تحقیقات کرے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت شفافیت اور اصلاحات کے ذریعے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے

مزیدخبریں