5 ہزار ڈالر سے زائد رقم لے کر جانے والے مسافر ہوشیار رہیں:محسن نقوی کا انتباہ

03:37 PM, 8 Jul, 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خبردار کیا ہے کہ جو مسافر 5 ہزار ڈالر سے زائد رقم بیرون ملک لے جانے کی کوشش کریں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے حوالہ ہنڈی مافیا، بھکاری ایجنٹس اور جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات دی ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ملوث افراد کو قانونی سزا دی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ قانون کی پاسداری کریں تاکہ کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزیدخبریں