ملک بھر میں سونا 600 روپے فی تولہ سستا

06:16 PM, 8 Jan, 2026

کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے دن ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 66 ہزار 162 روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کی کمی کے بعد یہ 3 لاکھ 99 ہزار 685 روپے پر آ گئی ہے۔


پاکستان میں سونے کی سالانہ طلب 60 سے 90 ٹن کے درمیان ہے، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 8 سے 12 ارب ڈالر بنتی ہے۔ تاہم، ملک میں سونے کا کاروبار کا زیادہ تر حصہ غیر دستاویزی رہتا ہے، یعنی 90 فیصد سے زائد کاروبار ابھی تک آفیشل طور پر رجسٹرڈ نہیں ہے۔ سی سی پی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں سونے کی 70 فیصد طلب شادیوں اور دیگر تقریبات کے لیے ہوتی ہے۔


پاکستان سونے کی درآمدات پر انحصار کرتا ہے، اور مالی سال 2024 میں 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا۔ حکومت کے دستاویزات کے مطابق، 2025 کے آخر تک پاکستان کے سرکاری سونے کے ذخائر 64.76 ٹن تک پہنچ چکے ہیں، جن کی مجموعی قیمت تقریباً 9 ارب ڈالر ہے۔

مزیدخبریں