ایف کے ایس نے پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175 کروڑ میں خرید لی، حیدرآباد نئی ٹیم کا شہر منتخب

05:28 PM, 8 Jan, 2026

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں دو نئی ٹیموں کی نیلامی کا عمل مکمل ہو گیا، جس میں ایف کے ایس نے ساتویں ٹیم 175 کروڑ روپے میں خرید لی ہے اور حیدرآباد کو اپنی ٹیم کا شہر منتخب کیا ہے۔ ابتدائی طور پر نیلامی کی بیس پرائس 110 کروڑ روپے تھی، جو بولی کے مختلف مراحل کے دوران بڑھ کر 175 کروڑ تک جا پہنچی۔

نیلامی کی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے ساتھ وفاقی وزرا طارق فضل چودھری، عطا تارڑ اور وزیر مملکت طلال چودھری بھی موجود تھے۔ تقریب میں پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر، پی سی بی کے سی او او سمیر احمد، کرکٹر وسیم اکرم اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر رائزنگ ایشیا کپ کی فاتح پاکستان شاہینز اور ہانگ کانگ سپر سکسز کی فاتح ٹیموں کو بھی مدعو کیا گیا۔ پاکستان شاہینز کو 9 کروڑ روپے جبکہ ہانگ کانگ سپر سکسز کی فاتح ٹیم کو ایک کروڑ 85 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔

پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کی شمولیت سے لیگ کی توسیع ممکن ہوئی ہے، جس سے نئے شہروں میں کرکٹ کی مقبولیت بڑھانے اور عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے کے مواقع پیدا ہوں

مزیدخبریں