کراچی: معروف کرکٹر اور کاروباری شخصیت علی ترین نے پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ علی ترین نے کہا کہ وہ آج کی نیلامی میں حصہ نہیں لیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مستقبل میں اگر پی ایس ایل میں واپسی ہوئی تو یہ صرف جنوبی پنجاب کے لیے ہوگی۔ علی ترین نے مزید کہا کہ اگر ملتان سلطانز کی ٹیم فروخت کے لیے آئی تو وہ اس میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔
پی ایس ایل سیزن 11 میں علی ترین اسٹیڈیم میں بطور تماشائی موجود رہیں گے۔