پنجگور میں سکیورٹی فورسز کی  کارروائی ، دہشتگرد گرفتار، گاڑی سے خودکش جیکٹ، جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد 

02:10 PM, 8 Jan, 2026

کوئٹہ:پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران دہشتگرد ساجد احمد عرف شاویز کو گرفتار کر لیا، جو ماضی میں تربت یونیورسٹی میں استاد رہ چکا ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلوچستان حمزہ شفقات اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعزاز گورایہ کے مطابق دہشتگرد نے اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے تعلیم حاصل کی۔ اس کی گاڑی سے خودکش جیکٹ، جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کالعدم تنظیم کے لیے انتہاپسند مواد تیار کرنے اور بھرتیاں کرنے میں بھی ملوث رہا ہے۔

مزیدخبریں