امریکا کے بغیر نیٹو کی کوئی حیثیت نہیں ،امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ

03:00 PM, 8 Jan, 2026

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اتحاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے بغیر نیٹو کی کوئی حیثیت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روس اور چین صرف امریکا سے خوفزدہ ہیں اور نیٹو ممالک اپنی دفاعی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو شکوک ہیں کہ ہنگامی صورتحال میں نیٹو اس کے ساتھ کھڑا ہوگا یا نہیں، تاہم امریکا ہمیشہ نیٹو کا ساتھ دیتا رہے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی کوششوں کے باعث کئی ممالک کو دفاعی بجٹ 5 فیصد تک بڑھانا پڑا۔

انہوں نے یوکرین جنگ سے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ مداخلت نہ کرتے تو روس یوکرین پر مکمل قبضہ کر چکا ہوتا۔

اسی دوران وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکا 66 عالمی اداروں سے علیحدگی اور متعدد تنظیموں کی فنڈنگ بند کرنے جا رہا ہے۔

مزیدخبریں