کابل :افغانستان میں طالبان کی سخت گیر پالیسیوں کے باعث عدالتی نظام مکمل طور پر دباؤ کا شکار ہو چکا ہے اور انصاف کی فراہمی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
افغان جریدے آمو ٹی وی کے مطابق طالبان حکومت نے ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے، جس کے تحت حراست اور گرفتاری سے متعلق قوانین کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کے حلقوں نے اس اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔