نئی دہلی :بھارتی اداکار و فلم ساز پرکاش راج نے مودی حکومت اور آر ایس ایس کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں، قبائلیوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف منظم ریاستی جبر جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریاستی ادارے ہندوتوا ایجنڈے کے تابع ہو چکے ہیں اور ایک منصوبہ بندی کے تحت اقلیتوں کے خلاف نسل کشی کی فضا تیار کی جا رہی ہے۔ پرکاش راج نے کہا کہ بھارت میں انصاف کا نظام مفلوج ہو چکا ہے اور انصاف سے انکار کیا جا رہا ہے۔