لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کچھ عناصر نے احتجاج کے بہانے ریاست کو یرغمال بنانے کی کوشش کی، شہداء کی یادگاریں جلائی گئیں، اداروں پر حملے کیے گئے اور قانون کے محافظوں کو شہید کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بےگناہ لوگوں اور املاک کو نقصان پہنچانا فتنے کے مترادف ہے، اور ریاست کسی کو بھی فتنے یا فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی۔
وزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ فتنے پر قابو پانا صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ علماء اور عوام کی بھی ذمہ داری ہے، اور کسی بھی قسم کے فتنے کو مسترد کرنے میں علماء کا ساتھ ضروری ہے۔