پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان، ہنڈریڈ انڈیکس 479 پوائنٹس بڑھ گیا

10:19 AM, 8 Jan, 2026

کراچی:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 479 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور انڈیکس اب 1,86,998 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گذشتہ روز مارکیٹ 1,86,518 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ مالی ماہرین کے مطابق انڈیکس میں اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری اور مارکیٹ میں مثبت رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔

مزیدخبریں