راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا، جس کا استقبال کور کمانڈر لاہور نے کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں، تربیتی معیار اور جنگی صلاحیت کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس دوران انہوں نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی خصوصی فیلڈ ٹریننگ مشق کا مشاہدہ کیا۔ مزید برآں، چیف آف ڈیفنس فورسز نے فوجی جوانوں کے لیے دستیاب اسپورٹس اور تفریحی سہولیات کا معائنہ کیا۔ دورے کا مقصد جوانوں کی تربیت اور لاہور گیریژن کی استعداد کار کو مزید مؤثر بنانا بتایا گیا ہے۔