محسن نقوی کا بیجنگ پولیس کالج کا دورہ، پاکستانی پولیس کی تربیت کے فروغ پر زور

10:01 AM, 8 Jan, 2026

اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کالج کا دورہ کیا اور یہاں ہائی ٹیک ٹریننگ کے مختلف سیکشنز کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے بیجنگ پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی اور بیجنگ پولیس کالج کے درمیان تعاون کو بڑھایا جائے گا تاکہ پاکستانی پولیس افسران کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم اور تربیت فراہم کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے نہ صرف پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان میں پولیسنگ کے جدید معیار کو بھی فروغ ملے گا۔

مزیدخبریں