بحراوقیانوس میں کشیدگی، امریکا کا روسی اور وینزویلا کے آئل ٹینکرز پر قبضہ، ماسکو کا شدید احتجاج

09:32 AM, 8 Jan, 2026

کیلیفورنیا:بحراوقیانوس میں دو بڑی طاقتیں آمنے سامنے آ گئی ہیں، جہاں امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے روس اور وینزویلا کے دو تیل بردار جہازوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ اس اقدام کے بعد عالمی سطح پر کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ آئل ٹینکر امریکی پابندیوں کا شکار ممالک کا خام تیل منتقل کر رہے تھے اور نام نہاد ’’شیڈو فلیٹ‘‘ کا حصہ تھے۔ حکام کے مطابق جہازوں کے عملے کو امریکی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔

امریکا نے الزام عائد کیا ہے کہ روس نے مبینہ طور پر ان ٹینکروں کی حفاظت کے لیے اپنی بحریہ کو متحرک کیا تھا۔ ادھر برطانیہ نے تسلیم کیا ہے کہ روسی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کے عمل میں امریکی فوج کی معاونت کی گئی۔

دوسری جانب روس نے امریکی اقدام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی ریاست کو یہ اختیار نہیں کہ وہ طاقت کے زور پر دوسری ریاست کے جہازوں کو روکے یا قبضے میں لے۔ واقعے کے بعد خطے میں حالات مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں