لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہوریوں کا دل جیت لیا۔ بسنت کے دیوانوں کے لیے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے پتنگ بازی کا وقت آج رات 12 بجے ختم کرنے کے بجائے صبح 5 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ "لاہوریوں کا بے مثال جوش و خروش دیکھ کر اوقات بڑھانے کا فیصلہ کیا، یہ اعلان لاہور والوں کے لیے میری طرف سے ایک انعام ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے جس طرح قواعد و ضوابط کی پاسداری کی، وہ قابلِ ستائش ہے۔
خوشیوں کے اس اعلان کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے شہریوں کو اہم پیغام بھی دیا،عوام بسنت کے ایس او پیز (SOPs) پر سختی سے عمل کریں۔
کسی صورت ایسا کام نہ کریں جس سے انسانی جان کو خطرہ لاحق ہو، تاکہ خوشیوں کا یہ تہوار کسی دکھ میں تبدیل نہ ہو۔اس اعلان کے ساتھ ہی شہر بھر میں جشن کی لہر دوڑ گئی ہے۔ لبرٹی چوک، اندرون شہر اور ڈی ایچ اے سمیت تمام علاقوں میں شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور وزیر اعلیٰ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اب لاہور کی فضا میں رنگ برنگی پتنگیں رات بھر رقص کرتی نظر آئیں گی۔
لاہور میں جشنِ بسنت کی رات طویل: وزیر اعلیٰ کا اوقات میں اضافے کا بڑا سرپرائز، اب صبح 5 بجے تک 'بو کاٹا' ہوگا
03:48 PM, 8 Feb, 2026