مریم نواز کا بسنت ایس او پیز پر عمل کرنے پر زندہ دلانِ لاہور کو خراج تحسین

12:44 PM, 8 Feb, 2026

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں بسنت کے موقع پر حفاظتی ایس او پیز پر عمل کرنے پر شہریوں کی تعریف کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ "مجھے خوشی ہے کہ لاہور والوں نے ہمارے اعتماد کی لاج رکھی، شاباش لاہور!"

مریم نواز نے مزید کہا کہ "آج لاہور بہت خوش ہے اور میں بھی خوش ہوں کہ شہریوں نے قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے محفوظ بسنت منانے میں اہم کردار ادا کیا۔" انہوں نے بتایا کہ بسنت کی خوشی کو محفوظ طریقے سے منایا گیا، اور خوشی کی بات یہ ہے کہ مقررہ سائز اور پنے کے علاوہ کسی ممنوع ڈور کے استعمال کی شکایات نہیں آئیں۔

انہوں نے کہا کہ "چھتوں پر ایس او پیز کے مطابق بسنت منائی گئی اور دھاتی تار کا استعمال نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسفارمر بھی محفوظ رہے۔"مریم نواز کا کہنا تھا کہ "لاہور میں کامیاب تجربے کے بعد دیگر شہروں میں بھی سیف بسنت کا تصور اپنایا جائے گا تاکہ یہ تہوار ہر سال محفوظ طریقے سے منایا جا سکے۔"

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر یہ بھی بتایا کہ "ہر علاقے میں 200 کلینک آن ویل اور 21 فیلڈ ہسپتال تعینات کیے گئے تھے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔" انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ "آج بسنت کا آخری دن ہے، اس لیے احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں۔"

مزیدخبریں