"ہم جنگ شروع نہیں کریں گے، مگر دفاع کیلئے تیار ہیں" ، ایرانی آرمی چیف

12:19 PM, 8 Feb, 2026

تہران : ایرانی آرمی چیف جنرل عبد الرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایران کسی جنگ کا آغاز نہیں کرے گا، لیکن اگر ضرورت پیش آئی تو اپنے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جو بھی ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرے گا، اس کا نقصان ہونا یقینی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف دشمن کی کوئی بھی جارحیت انہیں سٹریٹجک طور پر شکست دے گی۔ ایران کی زمینی اور فضائی افواج ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

جنرل موسوی کا یہ بیان ایران کے دفاعی عزم کو ظاہر کرتا ہے، جو نہ صرف جنگ کی ابتدا کو روکتا ہے بلکہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی تیاری بھی ظاہر کرتا ہے۔

مزیدخبریں